ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / آسٹریلیا : فلسطینی طالبہ کے قاتل کو 36 سال جیل کی سزا

آسٹریلیا : فلسطینی طالبہ کے قاتل کو 36 سال جیل کی سزا

Thu, 31 Oct 2019 17:00:02    S.O. News Service

لندن 31اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں منگل کے روز عدالت نے ایک فلسطینی طالبہ کو قتل کر دینے والے 21 سالہ آسٹریلوی نوجوانCodey Herrmann کو 36 سال کی جیل کی سزا سنائی ہے۔ ہیرمین نے رواں سال جنوری میں مذکورہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا جو میلبرن کی "لیٹروپ یونیورسٹی" میں زیر تعلیم تھی۔ ہیرمین نے طالبہ کے سر پر ضرب لگائی جس کے نتیجے میں وہ اپنے ہوش کھو بیٹھی اور دم توڑ گئی۔ بعد ازاں نوجوان نے اپنے فعل کو چھپانے کے لیے طالبہ کے جسم کو آگ لگا دی۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اس دُہرے جرم کے ارتکاب کے 4 روز بعد گرفتار ہونے پر ہیرمین نے اعتراف جرم کر لیا تھا۔

اُس وقت پولیس کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ فلسطینی طالبہ آیہ مصاروہ کی موت سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے ہوئی تھی۔ آیہ اپنی رہائش کے علاقے کے نزدیک الیکٹرک ٹرین سے اتر کر سڑک پر چل رہی تھی کہ اس دوران ہیرمین نے اس پر حملہ کر دیا اور پھر لاش کو وہاں چھوڑ دیا۔ بعد ازاں آیہ کے والد سعید مصاورہ اپنی بیٹی کی لاش وصول کرنے کے لیے اسرائیل کے شہر مغربی باقہ سے میلبرن پہنچے۔ مصاورہ اپنی بیٹی کی لاش لے کر واپس اپنے آبائی شہر لوٹ گئے تھے۔ آیہ کے پاسپورٹ سے یہ بات سامنے آئی کہ وہ فلسطینی تھی اور اسرائیلی شہریت رکھتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق 21 سالہ آیہ آسٹریلوی نوجوان کا نشانہ بننے سے قبل ایک کامیڈی تھیڑ دیکھ کر واپس لوٹ رہی تھی۔ ہیرمین نے جس وقت آیہ پر حملہ کیا تو وہ موبائل پر اپنی بہن سے بات چیت کر رہی تھی۔ آیہ کی بہن نے ہی پولیس سے رابطہ کیا جس کے اہل کاروں کو جائے واردات کے نزدیک آیہ کی لاش مل گئی۔


Share: